اسلام آباد: سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پیر کے روز یہ اعلان کیا کہ رواں سال جنوری کے مہینے میں 2 ہزار سے زائد کمپنیز رجسٹر ہوئیں جن میں 227 تعمیراتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 98 فیصد لوگوں نے آن لائن رجسٹر کیا ہے اور یہ پچھلے سال کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہیں۔
ایس ای سی پی کے مطابق بزنس سینٹر میں ریجسٹریشن کروانے والی کمپنیز میں 24 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔
بزنس سینٹر حکومت کی جانب سے کاروبار میں آسانی کے لیے کھولا گیا ہے۔ سب سے زیادہ کمپنیز کاروبار کے ضمن میں رجسٹر ہوئیں جس کے بعد کنسٹرکشن اور آئی ٹی سیکٹر رہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔