اسلام آباد: سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرمین عامر خان نے ایک بار پھر ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (آر ای آئی ٹی) کے ریگولیٹری فریم ورک تبدیلی کا عزم ظاہر کردیا۔
وہ ایک ڈیپارٹمنٹل پریزنٹیشن سے خطاب کررہے تھے جہاں اُن کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر مبنی انفراسٹرکچر کے فروغ کی ضرورت ہے۔
پریزنٹیشن میں روایتی آر ای آئی ٹی ماڈل کی تبدیلی، خصوصی مقاصد کی کمپنیز کے ذریعے انویسٹمنٹ اور پی پی پی ماڈل پر بات کی گئی۔
علاوہ ازیں آر ای آئی ٹی کمپنیز کی آسانی کے لیے معتدد اپروول کی ضروریات اور ڈاکومنٹیشن کی شرائط ختم کرنے پر بھی بات کی گئی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔