Everyday News

ایس ای سی پی کی مضاربہ کمپنیوں کو تصدیق شدہ رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس میں سرمایہ کاری کی اجازت

اسلام آباد: سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے مضاربہ کمپنیوں کو تصدیق شدہ رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس میں سرمایہ کاری کی اجازت دے دی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایس ای سی پی کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق مضاربہ کمپنی ادارے کی جاری کردہ شرائط کے ساتھ رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس میں بھی  سرمایہ کاری کر سکتی ہے۔

کثیر المقاصد مضاربہ کمپنی کی صورت میں رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری مضاربہ کے کُل اثاثوں کے ایک تہائی کے برابر ہے۔

اعلامیہ کے مطابق مضاربہ کمپنیوں کو رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے مندرجہ ذیل شرائط پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا۔

مضاربہ کمپنیاں سرمایہ کاری صرف اُن رئیل اسٹیٹ منصوبوں میں کر سکیں گی جو شہری ترقیاتی اداروں جیسے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے)، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے)، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) یا پاکستان کے کسی بھی شہر میں کسی دوسری ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے منظور شدہ ہوں گے۔

مضاربہ کمپنیوں کا رئیل اسٹیٹ منصوبوں میں سرمایہ کاری کا مقصد رینٹل، ڈویلپمنٹ یا دونوں پروجیکٹس کے لیے پراپرٹیز تیار کرنا ہوں گا۔

مضاربہ کمپنی کے کم از کم دو ڈائریکٹرز کے پاس رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس پر کام کرنے کا کم از کم پانچ سال کا تجربہ ہونا چاہیے۔

اس ضمن میں تھرڈ پارٹی سے منصوبے کے ویلیو رپورٹ کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔

مضاربہ کمپنی کے پراسپیکٹس میں رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں مضاربہ کمپنی کے اسپانسرز کے انتظامی تجربے، رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ کی اقسام، رئیل اسٹیٹ منصوبوں کی ممکنہ سائٹس کی تفصیلات اور سرمایہ کاری کے مقاصد سے متعلق معلومات درج ہونا لازمی ہے۔

ایس ای سی پی نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کے لئے ویلیوایشن رپورٹ، فزیبلٹی اسٹڈی، جائیداد کی قانونی حیثیت، درکار فنڈزکی تفصیلات بتانا بھی ضروری ہو گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago