سی فوڈ کی برآمدات میں 30 فیصد اضافہ

اسلام آباد: ادارہ شماریات کے مطابق نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں سی فوڈ کی برامدات میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2022ء میں 18.506 ملین ڈالر کی سی فوڈ برامدات ہوئیں۔ جبکہ اس کے برعکس گزشتہ مالی سال 2021ء جولائی کے ماہ میں 14.233 ملین ڈالر کی برامدات ہوئیں۔

اگر تعداد کے لحاظ سے بات کی جائے تو مچھلی اور اس کو دی جانے والی خوراک کی برامدات میں 18.47 فیصد اضافہ ہوا۔ یعنی کہ جولائی 2021ء میں 6802 میٹرک ٹن کی برامدات کی گئیں جوکہ جولائی 2022ء میں بڑھ کر 8058 میٹرک ٹن ہو گئیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top