لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے سکوپ میں توسیع کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔
وہ بدھ کے روز کمیونیکشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جہاں اُنہوں نے صوبے کے انفراسٹکچر کی فوری بہتری کے احکامات جاری کیے۔
اُنہوں نے کہا کہ صوبے میں جاری 1027 ترقیاتی منصوبوں کی فوری تکمیل جلد یقینی بنائی جائے۔
میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کا نام اب پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی رکھا جائے اور صوبے میں تمام غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی تیز کی جائے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔