اسلام آباد میں شدید دھند کے باعث ٹرینوں اور پروازوں کا شیڈول متاثر

اسلام آباد: نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی سردی کی شدید لہر نے اسلام آباد اور راولپنڈی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ شدید دھند کے باعث متعدد ٹرینوں اور پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا۔ اور موٹر ویز بند کر دیے گئے۔ محکمہ موسمیات نے آج بدھ کے روز مزید دھند کی پیشگوئی کی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے جڑواں شہروں میں شدید دھند چھائی رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں صبح 1 بجے تک حد نگاہ 100 میٹر اور صبح 5 سے 8 بجے تک 50 میٹر سے نیچے رہی۔ جبکہ صبح 11 بجے کے بعد سورج کی ہلکی کرنیں نمودار ہوئیں۔ مزید یہ کہ اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 2.8 اور راولپنڈی میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

علاوہ ازیں اسلام آباد سے کراچی کی پروازوں کا شیڈول صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کر دیا گیا۔ اسلام آباد سے گلگت کے لیے فلائٹ پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ نیز دیگر ملکی اور غیر ملکی پروازوں کے شیڈول بھی  متاثر ہوئے۔

اس کے علاوہ یہ کہ پنجاب بھر میں دھند نے ٹرینوں کو بری طرح متاثر کیا۔ لاہور اور کراچی جانے والی ٹرینیں چار سے پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔ نیز ترجمان موٹر وے کے مطابق کچھ مقامات پر خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں، تاکہ موٹر وے پر سفر کے دوران موسم کی صورتحال کے مطابق ٹریفک اور مسافروں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top