ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے اسٹیٹ بینک مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے کا آغاز کرنے کو تیار

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگلے دو ماہ میں مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا ہے جس سے نجی و حکومتی سیکٹر، بینکوں، تاجروں اور صارفین کو ڈیجیٹل ادائیگیاں کرنے میں آسانی ہوگی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اسٹیٹ بینک نے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا کہ یہ سروس اپنے آغاز سے پہلے ٹیسٹنگ کے آخری مراحل میں ہے اور دسمبر کے آخری ہفتے تک اس کا آغاز کردیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک نے جاری کردہ رپورٹ میں یہ توقع ظاہر کی ہے کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد سرکاری اور نجی شعبے میں رقوم کی ترسیل خصوصاً تنخواہوں اور پنشنوں میں تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن ہوسکے گی۔

یہ سہولت فوری ادائیگی کا ایک طریقہ کار ہے۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے رقوم کی ترسیل کے جدید اور مضبوط نظام بنانے کے اسٹریٹجک مقصد کے حصول کے لئے یہ ایک پہلی کاوش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ایک جدید ترین، باہم متمکن اور محفوظ ادائیگی کا پلیٹ فارم ہے جو صارفین، تاجروں اور سرکاری اداروں کو بغیر کسی رکاوٹ، فوری اور مؤثر طریقے سے فنڈز کا تبادلہ کرنے کے قابل بنائے گا۔

اس میں اعلی درجے کی خصوصیات ہیں جیسے کہ لوگ ریئل ٹائم میں ادائیگیاں، بلک ٹرانسفر اور ایپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس کے ذریعے بینکوں، مرچنٹس اور الیکٹرانک منی انسٹیٹیوشنز کو آن بورڈ لے سکتے ہیں۔

اس منصوبے کا ایک اہم جزو گیٹ وے کی تعمیر اور چلانے کے لئے جدید ترین انفراسٹرکچر کو یقینی بنانا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکہ میں بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر اس سہولت پر کام شروع کیا گیا۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago