آسان ہاؤسنگ فنانس کے لیے اسٹیٹ بینک نے سروس ڈیسک پورٹل کا اجراء کردیا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گورنمنٹ کی مارک اپ سبسڈی اسکیم کے تحت آسان ہاؤسنگ فنانس کے لئے اسٹیٹ بینک سروس ڈیسک پورٹل متعارف کرادیا ہے۔ ہاؤسنگ فنانس اسکیم سے متعلق امور پر عوام سے شکایات وصول کرنے کے لئے اس پورٹل کا استعمال کیا جائے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

عوام اب ان مسائل کے حل کے لیے اپنی شکایات درج کراسکیں گے۔

یہ حکومتی قدم یعنی مارک اپ سبسڈی برائے ہاؤسنگ فنانس کسی بھی بینک سے ہاؤسنگ فنانس کی اجازت دیتا ہے جس میں بہت کم مارک اپ یعنی صرف 5 اور 7 فیصد پر قرضوں کا حصول ہوسکتا ہے۔

اس اسکیم کے تحت کم آمدنی والے افراد یا تو براہ راست مکان خرید سکتے ہیں یا پھر اسے تعمیر کرواسکتے ہیں، جس کا سائز 5 مرلہ (5 فیصد مارک اپ پر) یا 10 مرلہ (7 فیصد مارک اپ پر) ہوسکتا ہے۔

اگرچہ لوگوں کے مسائل کی رہنمائی اور ان کے حل کے لئے بینکوں کے پاس ہیلپ ڈیسک موجود ہیں مگر لوگوں کے مسائل حل کرنے میں تیزی کے لئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گورنمنٹ کی مارک اپ سبسڈی اسکیم برائے ہاؤسنگ فنانس کے لئے ایک سروس ڈیسک پورٹل شروع کردیا ہے۔

اب اگر کسی کو اپنے بینک سے ہاؤسنگ قرض لینے میں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو وہ پورٹل کے ذریعہ ایس بی پی کو براہ راست اپنی شکایت درج کراسکتا ہے۔

پورٹل کے علاوہ لوگ اپنے شہروں میں ایس بی پی برانچ کا دورہ کرسکتے ہیں جہاں ہاؤسنگ فنانس کے لئے خصوصی ہیلپ ڈیسک تشکیل دیے گئے ہیں۔

سی ای او گرانہ ڈاٹ کام جناب شفیق اکبر کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا ہاؤسنگ فنانس کے فروغ کے لیے یہ قدم انتہائی مثبت ہے جو کہ ہاؤسنگ ڈیمانڈ کو پورا کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔

ڈائریکٹر گرانہ ڈاٹ کام جناب فرحان جاوید کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ اور تعمیراتی صنعت میں بہتری کے لیے ایسے اقدامات ثابت کرتے ہیں کہ حکومت مُلک کے رہائشی مسائل کو حل کرنے کے لیے مکمل طور پر کوشاں ہے۔

 

 

 

اسٹیٹ بینک کے سروس ڈیسک پورٹل کا استعمال کیسے کریں؟

سب سے پہلے اسٹیٹ بینک سروس ڈیسک پورٹل پر جائیں اور اپنا اکاؤنٹ بنائیں۔ یہ کام آسانی سے مائیکروسافٹ ایج یا گوگل کروم کے ذریعے ہوسکتا ہے۔

اکاؤنٹ بنانے کے لیے آپ سے پہلا نام، آخری نام، موبائل نمبر، پاس ورڈ، اور ای میل درج کرنے کو کہا جائے گا۔

آپ کا موبائل نمبر آپ کا آئندہ لاگ ان آئی ڈی ہوگا۔

یقینی بنائیں کہ پاس ورڈ کم سے کم 8 اور زیادہ سے زیادہ 16 ہندسوں کا ہے۔

اب آپ کو شکایات درج کرانے کی مکمل اہلیت ہوگی۔

اسٹیٹ بینک کی طرف سے شکایات سے متعلق اپ ڈیٹس آپ کے فراہم کردہ ای میل پر ارسال کی جائیں گی۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top