اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے۔ یہ قسط آئی ایم ایف بورڈ نے ساتواں اور آٹھواں جائزہ مکمل ہونے پر جاری کی ہے۔
اس قسط کی بدولت اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اور کثیر جہتی اور دو طرفہ ذرائع سے دیگر رقوم کی وصولی میں بھی مدد ملے گی۔
اس سے قبل، چند روز پہلے عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز کی قسط منظور کی تھی۔
قرض پروگرام میں جون 2023 تک توسیع کی منظوری دی گئی جبکہ پاکستان کے لیے قرض پروگرام 6 ارب ڈالر سے بڑھا کر ساڑھے 6 ارب ڈالر کر دیا گیا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔