کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا نے یہ اُمید ظاہر کی ہے کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے باوجود رواں معاشی سال میں شرح نمو 3 فیصد رہے گئی۔
وہ پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے جس میں اُن کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے باوجود مُلکی معیشت مثبت اشارے دکھا رہی ہے اور مزید بھی بہتری کی جانب بڑھے گی۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ شرح نمو 1.5 فیصد ہوگی تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 3 فیصد کی اُمید ظاہر کی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر بھی گزشتہ دس ماہ سے 2 ارب ڈالر سے زائد ہیں جو کہ ایک بہتر معاشی ماحول کی نشاندھی کرتا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔