اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے سمندر پار پاکستانیوں کو فنانسنگ اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس ضمن میں روشن ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس (آر ڈی اے) کے ذریعے پاکستان میں کمپنیوں کے حصص اور سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی لائیسنس یافتہ فنڈ مینیجمنٹ کمپنی کے تحت آپریٹ کیے جانے والے پرائیویٹ فنڈ یونٹس میں براہِ راست انویسٹمنٹ کرنے کی اجازت دیدی ہے۔
مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی سہولت دینے کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس رکھنے والے افراد کو ڈیجیٹل ذرائع استعمال میں لاتے ہوئے فنانسنگ کی سہولت سے استفادہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
اسی طرح سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں منی ٹرانسفر آپریٹرز (ایم ٹی اوز) کے ذریعے رقوم کی آمد کی بھی اجازت دی گئی ہے۔
مذکورہ بالا تبدیلی سے سمندر پار پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم ہونگے اور انہیں پاکستانی بینکوں کی فنانسنگ سے پراپرٹی خریدنے کی سہولت بھی ملے گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔