اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے فن ٹیکس، اسٹارٹ اپس اور برآمدات کے فروغ کے لیے فارن ایکسچینج ریگولیشنز کے باب 20 میں ترمیم کر کے اسے جدید خطوط پر استوار کردیا۔
فارن ایکسچینج ریگولیشنز میں تبدیلیوں سے ہولڈنگ کمپنیوں کے ذریعے پاکستانی فن ٹیکس اور اسٹارٹ اپس میں بیرونی براہِ راست سرمایہ کاری کو ترغیب دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق نئے قوانین کے تحت برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ایکسپورٹرز پاکستان سے باہر ذیلی دفاتر یا اسپیشل برانچ کھول سکیں گے۔
اسٹیٹ بینک نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہی یہ نظر ثانی شدہ پالیسی متعارف کروائی ہے اور بینکوں کو نئے قوانین کے تحت ترسیلات قبول کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔