کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے چیک کلیئرنس کا ڈیجیٹل نظام متعارف کروا دیا ہے۔
یہ اعلان گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کیا۔
ساتھ ہی اسٹیٹ بینک نے ادائیگیوں کے لیے یونیفائیڈ کیو آر کوڈ کا اجراء بھی کردیا ہے جس سے صارفین کسی بھی ڈیجیٹل اپلیکیشن سے رقوم کی ادائیگی کر سکیں گے اور انہیں مختلف ایپس کے استعمال کی ضرورت نہیں رہے گی۔
اسٹیٹ بینک کے حالیہ انتظامات کا مقصد یہ ہے کہ مالیاتی نظام میں جدت لائی جائے تاکہ صارفین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔