Graana News

پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی پر اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کر دیا

پاکستان موجودہ سال 14اگست 2022 کو اپنا 75 واں یوم آزادی منا رہا ہے ۔ ملک کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کیا جا رہا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

مرکزی بینک نے ٹویٹر پر خصوصی نوٹ کی تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ”یہ نوٹ 30 ستمبر 2022 کو عوام کے لیے دستیاب ہوگا‘‘۔

اس سبز کرنسی نوٹ کو قائداعظم محمد علی جناح، سر سید احمد خان، علامہ محمد اقبال، اور محترمہ فاطمہ جناح کی عظیم ہستیوں کی تصاویر سے سجایا گیا ہے۔ جنھوں نے جدوجہدِ پاکستان میں اہم کردار ادا کیے۔

آرٹسٹ سارہ خان کا ڈیزائن کردہ نوٹ کا پچھلا حصہ قومی جانور مارخور اور قومی درخت دیودار پر مشتمل ہے، جو ہمارے ماحول اور پاکستان کے منفرد نباتات اور حیوانات کے تحفظ کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

نئے جاری کردہ بینک نوٹ کی منظوری وفاقی حکومت نے ایس بی پی ایکٹ 1956 کے مطابق ایس بی پی بورڈ کی سفارشات کے بعد دی تھی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago