غیر رہائشی پاکستانیوں کے لیےاسٹیٹ بینک نے خصوصی اکاؤنٹ متعارف کردیا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے غیر رہائشی پاکستانیوں کی سہولت کے لیے نان ریزیڈنٹ پاکستانیز روپی ویلیو بینک اکاؤنٹ متعارف کروا دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

غیر رہائشی پاکستانی اِس سے حکومت پاکستان کی ڈیبٹ سیکیورٹیز، اسٹاک مارکیٹ، کمرشل اور رہائشی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کر پائیں گے۔

اسٹیٹ بینک سے جاری کردہ بیان کے مطابق نان ریزیڈنٹ پاکستانیز کے علاوہ وہ لوگ جن کے پاس پاکستان میں کام کرنے کا ویزہ یا ورک پرمٹ ہے تو وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایسے اکاؤنٹ کو فارن کرنسی اکاؤنٹ سے فنڈز ٹرانسفر اور ترسیلات زر کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے مگر یہ اکاؤنٹ میں موجود بیلنس سے مشروط ہے۔

اکاؤنٹ کھولنے والے نان ریزیڈنٹ پاکستانیز اندرون و بیرون ملک ادائیگیاں کر سکیں گے۔

مجاز ڈیلرز ان اکاؤنٹس کو چیک بک، ڈیبٹ کارڈ، اے ٹی ایم اور موبائل بینکنگ جیسی سہولیات دیں گے۔

یہ اکاؤنٹ ہولڈرز پاکستانی کرنسی میں پاکستان میں کسی بھی فرد کے ساتھ لین دین کر سکتے ہیں۔

سوائے ریئل اسٹیٹ کے، متعلقہ اکاؤنٹ ہولڈرز کو کسی بھی سرمایہ کاری کے لیے اسٹیٹ بینک سے اجازت درکار نہیں ہوگی۔

اسٹیٹ بینک کی اجازت سے جو سرمایہ کاری ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں کی جائے اُس کے لیے تین سال کی مدت رکھی گئی ہے۔ اس مدت کے بعد اپنی پوری سرمایہ کاری متعلقہ سرمایہ کار اپنے اکاؤنٹ میں واپس ڈال سکے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top