کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کے بعد ماہ اکتوبر کے آخر میں 17.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
اکتوبر 29 کو اسٹیٹ بینک کے پاس غیر ملکی کرنسی کے ذخائر 17.99 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے جو کہ 22 اکتوبر کو 17.14 ارب ڈالر ڈالر کے مقابلے میں 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر زیادہ تھے۔
ملک کے پاس مجموعی طور پر غیر ملکی کرنسی کے ذخائر بشمول اسٹیٹ بینک کے علاوہ دیگر بینکوں کے پاس موجود ذخائر 23.92 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 6.7 ارب ڈالر تھے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔