کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مکاناتی قرض کے لیے رہن کا مسئلہ ختم کرتے ہوئے تعمیراتی عرصے کے دوران بینکوں کو تیسرے فریق کے شخصی ضمانت پر قرض دینے کی اجازت دے دی ہے۔
اس سہولت کے بعد لوگ حکومتی مارک اپ سکیم کے تحت ملکیتی دستاویزات کے بغیر بھی قرض حاصل کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ ضمانت ایک سال کے لیے کارآمد ہوگی۔
ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اس قدم سے مکان کے ملکیت کے حصول میں آسانی ہوگی۔
تیسرے فریق کی ضمانت قرض کے اجراء سے مکان کی تعمیر مکمل ہونے تک کار آمد ہوگی۔
اسٹیٹ بینک کے اس قدم سے نجی بینک یہ یقینی بنائیں گے کہ مارک اپ سکیم کے فوائد معاشرے کے اُس طبقے تک پہنچیں جو ذاتی مکان کے مالک نہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔