مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: آئی ایم ایف کی طرف سے چار ارب ڈالر کی فنانسنگ اکٹھی کرنے میں دوست اسلامی ملک سعودی عرب نے بھی اپنا کردار ادا کر دیا۔ سعودی فرمانروا کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان کا یہ حکم سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی معیشت کی بہتری کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہو گا۔
اس حکم نامہ سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس کے دوران سعودی وزیرخارجہ کی جانب سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی گئی۔
ٹیلیفونک گفتگو میں پاک سعودی وزرائے خارجہ نے دوطرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
بلاول بھٹو زرداری اور فیصل بن فرحان کے درمیان گفتگو کے بعدایک ارب ڈالر کا حکم نامہ جاری ہوا ۔
یاد رہے کہ آئی ایم ایف کی ایک شرط یہ بھی ہے پاکستان اپنے ذرائع سے چار ارب ڈالر کی فنانسنگ اکٹھی کرے، اسی سلسلے میں قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی نے تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…