Graana News

سعودی عرب کی فنڈنگ سے تعمیر ہونے والے زیرِ التواء منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے: وفاقی حکومت

وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) کی جانب سے مالی اعانت فراہم کرنے والے منصوبوں کی پیش رفت میں حائل تمام رکاوٹوں کو متعلقہ حکام کی جانب سے 48 گھنٹوں میں دور کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ زیرِ التوا منصوبے جلد مکمل کر لیے جائیں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت گذشتہ روز اجلاس منعقد کیا گیا جس میں متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) کی مالی اعانت سے چلنے والے منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر حکام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کو ماضی میں غیر ضروری تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم اب حکومت کو ان منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے تیز رفتاری سے آگے بڑھنا ہوگا۔

اجلاس کو ایس ایف ڈی کی مالی اعانت سے چلنے والے منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مہمند ڈیم پراجیکٹ، جاگراں 4 پراجیکٹ، شونٹر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور گریوٹی فلو واٹر مانسہرہ پراجیکٹ کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں اور اس حوالے سے جلد معاہدوں پر دستخط کر دیے جائیں گے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ اور گولن گول ہائیڈرو پاور منصوبے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کر دی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ آزاد جموں و کشمیر میں نیلم ویلی روڈ کے ایک سیکشن اور دو سرنگوں کی تعمیر کے لیے پی سی ون تیار کر لیا گیا ہے۔ مزید برآں مالاکنڈ ریجن میں انفراسٹرکچر کی تعمیر اور حیاسری ہسپتال کو ضروری آلات اور فرنیچر کی فراہمی سے متعلق تمام مسائل بھی حل کر لیے گئے ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ آزاد جموں و کشمیر اور ایبٹ آباد کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی سے متعلق تمام معاملات ایس ایف ڈی، زلزلہ تعمیرِ نو اور بحالی اتھارٹی (ایرا)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کے مابین طے پا گئے ہیں۔ علاوہ ازیں اسلام آباد میں شاہ سلمان ہسپتال کی تعمیر کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago