Everyday News

سعودی عرب: ریاض شہر کے مرکز میں کیوب نما فلک بوس عمارت کی رونمائی

سعودی عرب: سعودی عرب نے ریاض شہر کے مرکز میں دیوہیکل کیوب نما شکل پر مشتمل فلک بوس عمارت کی رونمائی کی گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے 400 میٹر اونچی کیوب نما فلک بوس عمارت کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کا نام مکعب ہے۔ اور یہ ریاض میں مربہ کے مرکزی منصوبے کا حصہ ہے۔ وسطی ریاض کے شمال مغرب میں دارالحکومت کے لئے 19 مربع کلومیٹر کی ترقی کو ایک نئے شہری علاقے کے طور پر یہ منصوبہ تیار جارہا ہے۔

 

 یہ منصوبہ دنیا کے سب سے بڑے تعمیراتی ڈھانچے میں سے ایک ہوگا جسے ریاض کا نیا چہرہ کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ 400 میٹر بلند یہ عمارت شہر کی بلند ترین عمارت ہو گی۔ اس منصوبے میں ایک لاکھ سے زائد رہائشی یونٹ اور 9 ہزار ہوٹل کے کمرے شامل ہوں گے جس کے ساتھ 980،000 مربع میٹر پرمشتمل دکانیں اور 1.4 ملین مربع میٹر دفاتر شامل ہیں۔

 

 اس میں 80 تفریحی اور ثقافتی مقامات، ٹیکنالوجی اور ڈیزائن یونیورسٹی، ایک کثیر المقصدی تھیٹر اور ایک شاندار میوزیم بھی شامل ہوگا۔ سعودی عرب حکومت کے مطابق یہ منصوبہ 2030ء تک مکمل ہونے کی امید ہے۔

 

 یہ منصوبہ سعودی عرب میں عوامی سرمایہ کاری فنڈ کے ذریعے تیار کردہ متعدد میگا منصوبوں میں سے ایک ہے جو ملکی معیشت کو جدید بنانے کے سعودی وژن 2030 منصوبے کے ایک حصے کے طور پر تیار کیا جارہا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago