اسلام آباد: شہر میں سستے بازار اور باغِ دستور تعمیر کرنے کی منظوری

اسلام آ باد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی ترقیاتی کمیٹی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اسلام آباد کے مختلف مقامات پر سستا بازار قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق یہ منظوری چیئر مین نور الامین مینگل کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔ اس پراجیکٹ کے پی سی ون کی لاگت 73کروڑ 34 لاکھ روپے ہے۔ نئے سستے بازار ترامڑی چوک، سیکٹر I-14، سیکٹر H-11، مارگلہ ٹاؤن فیز ٹو اور ماڈل ٹاؤن ہمک میں قائم کئے جائیں گے۔ نیز بازاروں کی تعمیر کا منصوبہ دو سال میں مکمل ہو گا۔

علاوہ ازیں، سیکٹر آئی نائن میں سیوریج ٹر یٹمنٹ پلانٹ سے متصل دو ایکڑ کے پلاٹ میں ویسٹ ٹرانسفر اسٹیشن بنا یا جا ئیگا۔ اس پراجیکٹ کے پی سی ون کی لاگت 53کروڑ 19لاکھ روپے ہے۔ نیز اس کی تعمیر چھ ماہ میں مکمل کی جا ئیگی۔

 

مزید یہ کہ اسلام آ باد میں گراؤنڈ واٹر کی سطح کو ری چارج کرنے کیلئے فیز یبلٹی اسٹڈی کرانے کی منظوری دی گئی۔ کنسلٹنسی سروسز کی ہائرنگ کیلئے پی سی ٹو کی منظوری دی گئی۔ جس کی لاگت ایک کروڑ89 لاکھ رو پے ہے۔

شاہدرہ اور چنیوٹ کے مقام پر دو نئے ڈیموں کی تعمیر کیلئے فیز یبلٹی اسٹڈی کرانے کی منظوری دی گئی۔ نیز آوارہ کتوں کے ڈاگ کنٹرول سنٹر کے قیام کیلئے پی سی ون کی منظوری دی گئی۔ اس کی لاگت کا تخمینہ 15کروڑ95لاکھ روپے لگایا گیا۔ اور منصوبہ کی تعمیر کیلئے چھ ماہ کی مدت مقرر کی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ڈاگ سنٹر چھ سات ماہ سے پہلے ہی کام کر رہا ہے۔ شاہراہ دستور پر باغ دستور کی تعمیر کی منظوی دی گئی ۔ اس کے پی سی ون کی لاگت آٹھ کروڑ پندرہ لاکھ روپے ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top