Technology

امارات گروپ نے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ڈیٹا ٹرانسفارمیشن سافٹ ویئر کا اجراء کر دیا

اسلام آباد: امارات گروپ اور ایکسیلینس ڈیلیورڈ کی مشترکہ کاوش سے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ڈیٹا ٹرانسفارمیشن سافٹ ویئر کا اجراء کر دیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سسٹم ایپلیکیشن پراڈکٹ (سیپ) سافٹ ویئر کے اجراء کی تقریب امارات گروپ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی جس میں امارات گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر، ڈائریکٹرز فرحان جاوید، تیمور الحق عباسی, ارسلان جاوید اور سیپ پراجیکٹ مینیجر محمد عمران بوگھیو کے علاوہ شراکتی ادارے ایکسیلینس ڈیلیورڈ کے چیئرمین سجاد سی٘د، چیف ایگزیکٹو آفیسر واصل امجد، چیف آپریٹنگ آفیسر اشعر کاظمی اور پراجیکٹ مینیجر ہارون رشید نے شرکت کی۔

سیپ ایس فور/ ہانا گو لائیو کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں سیپ سافٹ ویئر کے ڈیٹا بیس میں پہلی بار ریئل ٹائم ٹرانزیکشنل ڈیٹا کی انٹری کر کے سافٹ ویئر کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔

ڈیجیٹل ڈیٹا ٹرانسفارمیشن کا بنیادی مقصد روزمرہ کے دفتری اور کاروباری امُور میں کاغذ کے استعمال کو ترک کرنے اور پوری دنیا میں کہیں سے بھی ڈیجیٹل معلومات تک رسائی کو یقینی بنانا ہے۔

سیپ سافٹ ویئر اکاؤنٹنگ، پروکیورمنٹ اور تنخواہوں کی ادائیگی کے مربوط نظام سمیت ڈٰیجیٹل ڈیٹا سے جڑے دیگر امور ایک خود کار نظام کے تحت بطریقِ احسن سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

امارت گروپ کے زیر انتظام مختلف شعبہ جات اور شراکتی اداروں کے تعاون سے جدید سائنسی بنیادوں پر استوار سافٹ ویئرز کی تیاری کا عمل جاری ہے تاکہ گروپ ریئل اسٹیٹ سمیت دیگر شعبہ جات سے متعلق معلومات اور سہولیات کی فراہمی اپنے صارفین کے لیے یقینی بنا سکے۔

ان سافٹ ویئرز کی تیاری کا بنیادی مقصد صارفین کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی مدد سے درست معلومات تک رسائی کو ممکن بنانا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ سے امور زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago