لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سمن آباد گلشن راوی انڈر پاس کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس انڈر پاس کا افتتاح کر کے آج ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے آج منصوبے کے افتتاح کا امکان ہے۔ اور اس سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں۔
ایل ڈی اے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد اسد کے مطابق تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔ اور وہ کھمبوں، سٹریٹ لائٹس اور لین کے نشانات کی تنصیب جیسے کام کو حتمی شکل دینے پر کام کر رہے ہیں۔
نیز انہوں نے توقع ظاہر کی کہ انڈر پاس یکم اگست کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ اور ابتدائی طور پر صرف انڈر پاس کو ٹریفک کے لیے کھولا جائے گا، جبکہ سروس لین کو مکمل ہونے میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔
مزید یہ کہ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے سمن آباد انڈر پاس سمیت شہر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ نیز ایل ڈی اے کے انجینئرنگ عملے نے انہیں انڈر پاس مکمل ہونے پر معلومات فراہم کیں۔ علاوہ ازیں کمشنر لاہور نے انڈر پاس روڈ پر ٹیسٹ ڈرائیو بھی کی۔ اور انڈر پاس کے ارد گرد لائٹنگ پولز اور لین مارکنگ کو مکمل کرنے کی ہدایات کیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…