راولپنڈی: صوبائی حکومت نے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
ان کی جگہ گریڈ 19 کے آفیسر سیف انور جھپہ کو آر ڈی اے کا نیا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) مقرر کیا گیا ہے۔
آر ڈی اے کے سابق سربراہ کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدائت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سیف انور جھپہ قبل ازیں بطور ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن راولپنڈی خدمات انجام دے رہے تھے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔