برفباری میں پھنس جانے سے قبل اہم احتیاطی تدابیر

مصروف ترین معمولاتِ زندگی انسان کو مستقل تھکن کا شکار کر دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سخت ترین مصروفیات میں سے وقت نکال کر لوگ سیر و سیاحت کا منصوبہ بناتے ہیں۔ ہمارے ملک پاکستان کے شمالی علاقہ جات کو اللہ رب العزت نے بے پناہ قدرتی حُسن سے نوازا ہے۔ سرسبز وادیاں، برف پوش پہاڑ اور صاف ستھری آب وہوا رکھنے والے یہ علاقے سیر و سیاحت کے لیے بہت مشہور ہیں۔ جہاں گرمی میں ٹھنڈا موسم اور سردی میں برف باری دیکھنے کے شوقین افراد کا تانتا بندھا ہوتا ہے۔ تاہم تفریح کے دوران بے احتیاطی بدترین نتائج کا سبب بن سکتی ہے۔کیونکہ آپ کو نہیں معلوم کہ موسم کب شدت اختیار کرلے۔ اور آپ برف باری میں پھنس جائیں۔ یا پھر سڑکیں اور شاہراہیں بند ہو جائیں۔ لہٰذا، برفباری میں پھنس جانے سے قبل اہم احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بہت ضروری ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

برفباری میں سڑک سے گزرتے لوگ

 

برفباری میں پھنسے سیاحوں کے لیے کیا ضروری؟

تفریح اور سیرو سیاحت ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ ذہنی الجھنوں اور مشین بنے دماغ کے لیے سکون اور آرام اتنا ہی ضروری ہے۔ جتنا ہر انسان کے لیے تین وقت کا کھانا۔ تاہم، فن، مستی اور انجوائمنٹ کو یادگار بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانا آپ کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔ بصورتِ دیگر آپ اسے سانحہ کے نام سے یاد کرنے پر مجبور ہوں گے۔ لہٰذا، پکنک پر نکلنے سے قبل مندرجہ ذیل اشیاء کی گاڑی میں موجودگی یقینی بنالیں۔

موبائل، چارجر، بیٹریز، پاور بینک

فلیش لائٹ، ایسکٹرا بیٹریز

کمبل، سلیپنگ بیگ اور فرسٹ ایڈ کِٹ ضروری

ڈرائی فروٹ اور سنیکس

گاڑی کھینچنے والی رسی  اور فالتو ٹائر

اسکریپر اور کیٹ لِٹر

فیملی کے دیگر افراد کو ڈرائیونگ سکھائیں

 

برف میں لپٹی سڑک کے کنارے کھڑی گاڑیاں

 

برفباری میں جانے سے قبل موبائل، چارجر اور پاور بینک رکھنا مت بھولیں

گھر سے نکلتے ہوئے سب کی پہلی ترجیح موبائل فون ہوتا ہے۔ لہٰذا سیر و سیاحت کے لیے نکلتے ہوئے بھی موبائل فون ساتھ رکھنا کوئی مشکل سے ہی بھولتا ہے۔ کیونکہ موبائل رابطے کا ذریعہ ہونے کے علاوہ تمام عزیز و اقارب کے کانٹیکٹ نمبرز، ایمرجنسی نمبرز، روڈ میپ، ہوٹل کی تلاش، تصاویر بنانے اور محفوظ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تاہم، ہم میں سے بیشتر لوگ موبائل چارجر بھولنے کے عادی ہوتے ہیں۔ اور منزل پر پہنچ کر دوسرے افراد کے لیے دردِ سر بن جاتے ہیں۔ لہٰذا، تفریح پر جانے سے قبل موبائل اور چارجر کے ساتھ مکمل چارج شدہ پاور بینک اور کیبل ہمراہ ضرور رکھیں۔ تاکہ کہیں پھنس جانے کی صورت میں رابطے قائم رہ سکیں۔

 

سفری بیگ کے ساتھ رکھے ہوا موبائل اور پاور بینک

 

برفباری میں جانے سے قبل فلیش لائٹ، ٹارچ لائٹ ہمراہ رکھیں

 اگرچہ اینڈرائڈ موبائل فون میں لائٹ کا آپشن بھی موجود ہوتا ہے۔ تاہم زیادہ اور دور تک دیکھنے کے لیے بڑی فلیش لائٹ یا ٹارچ اپنے ساتھ رکھنا مت بھولیں۔ برفباری میں پھنسنے کی صورت میں رات کے وقت آپ کو روشنی کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ جس کے تحت آپ گاڑی سے اتر کر چند قدم کے فاصلے پر فیملی کے ہمراہ محفوظ مقام پر منتقل ہو سکتے ہیں۔

 

برفباری کے دوران ایک شخص فلیش لائٹ کے ذیریعے راستے پر چلتے ہوئے

 

احتیاطی تدابیر کے طور پر کمبل، سلیپنگ بیگ اور فرسٹ ایڈ کِٹ ضروری

آپ نے سردی میں شمالی علاقہ جات کی سیر کا ارادہ کیا ہے۔ ہوٹل کی بکنگ بھی ہو چکی ہے۔ تاہم کمبل، سلیپنگ بیگ اور فرسٹ ایڈ کِٹ وہ ضروری آئٹمز ہیں۔ جو شاہراہوں اور سڑکوں پر پر پھنس جانے کی صورت میں آپ کے لیے مددگار ثابت ہوں گے۔ علاوہ ازیں، جوتوں میں ایک فالتو جوگرز کا جوڑا، فالتو موزے اور فالتو موٹے اور گرم کپڑے ضرور رکھیں۔ مزید براں، ضروری ادویات جیسا کہ پین کِلر یعنی درد اور بخار ختم کرنے والی گولی، اور وہ دوا ساتھ لینا مت بھولیں جو ان دنوں آپ کسی بھی وجہ سے ڈاکٹر کے مشورے پر استعمال کر رہے ہیں۔ تاکہ کسی بھی مقام پر پھنس جانے کی صورت میں بنیادی ادویات کی کمی سے طبیعت ناساز نہ ہو۔

 

سردی کے دوران ایک خاتون سلیپنگ بیگ میں آرام کرتے ہوئے

 

گاڑی کھینچنے والی رسی اور فالتو ٹائر

اگرچہ شمالی علاقہ جات کی سیر کے دوران کسی بھی موسم میں گاڑی پھنس جائے تو اسے رسی کی مدد سے کھینچا جا سکتا ہے۔ اور ٹائر پنکچر ہونے کی صورت میں فالتو ٹائر سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ تاہم برف میں گاڑی پھنسنے پر وہی رسی زیادہ کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔ اور کسی دوسری گاڑی سے بآسانی مدد لی جا سکتی ہے۔

 

برفباری میں پھنس جانے کے پیشِ نظر ڈرائی فروٹ ساتھ رکھیں

سردی میں شمالی علاقہ جات کی سیر پہ جانے کے لیے ڈرائی فروٹ ساتھ رکھیں۔ تاکہ راستوں یا شاہراہوں پر پھنس جانے کی صورت میں بھوک لگنے سے حالت خراب نہ ہو۔ علاوہ ازیں، سنیکس آئٹمز، جیسا کہ چپس، چاکلیٹ اور دیگر کھانے کی پیک شدہ چیزیں گاڑی میں ضرور رکھیں۔ مزید براں، پینے والے پانی کی ایکسٹرا بوتلیں بھی ہمراہ لے جائیں۔

 

گاڑی کھینچنے کے لیے استعمال کیا جانے والا رسہ

 

برف ہٹانے کے لیے ایک اسکریپر اور کیٹ لِٹر ہمراہ رکھیں

گھر میں صفائی ستھرائی کے دوران استعمال کیا جانے والا ایک عام اسکریپر ہلکی برفباری میں آپ کے کام آ سکتا ہے۔ علاوہ ازیں، برف ہٹانے والا اسکریپر بھی ساتھ رکھیں۔ اگر گاڑی برف میں پھنس گئی ہے اور موسم مزید شدید ہو رہا ہے۔ تو آپ اسکریپر کی مدد سے گاڑی کی چھت، شیشوں اور ٹائروں کے گرد جمنے والی برف ہٹا سکتے ہیں۔ مزید براں، ٹائروں کے گرد کیٹ لِٹر ڈالنے سے بھی فائدہ ہو سکتا ہے۔ یہ لِٹر پالتو جانوروں کا فضلہ ٹھکانے لگانے کے کام آتا ہے۔ کیونکہ کیٹ لِٹر نمی کو جذب کرتا ہے۔ تو اس کی مدد سے ٹائروں کے گرد جمی برف کو نرم کیا جا سکتا ہے۔ لہٰذا، آپ صاف لِٹر بھی ہمراہ رکھ سکتے ہیں۔

 

ایک خاتون اسکریپر کے ذریعے گاڑی سے برف ہٹاتے ہوئے

 

فیملی کے دیگر افراد کیلئے ڈرائیونگ سیکھنا ضروری

سیر و سیاحت اور تفریح کی غرض سے بننے والے منصوبوں میں اکثر فیملی میں ایک ہی گاڑی چلانے والا شخص ہوتا ہے۔ جو عام طور پر گھر کا سربراہ بھی ہوتا ہے۔ اور گاڑی کے مالکانہ حقوق بھی اسی کے پاس ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں، تفریحی مقام تک پہنچنے اور پکنک کے بعد واپس گھر تک گاڑی چلانے کی ذمہ داری بھی اسی شخص کی ہوتی ہے۔ طویل سفر اور تھکن کے باعث اکثر ڈرائیور حضرات اونگھنے لگتے ہیں۔ جو کسی بھی حادثے کی صورت میں جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ مزید یہ کہ وہی شخص برفباری میں پھنسی گاڑی اور فیملی کے دیگر افراد کی دیکھ بھال اور حفاظت کر رہا ہوتا ہے۔ لہٰذا، سیر و تفریح اور سفر کے دوران فیملی اور دوست احباب میں دیگر افراد کو بھی ڈرائیونگ کے فرائض انجام دینے چاہئیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top