اسلام آباد: ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای سی اے پی) سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
جاری شدہ اعداد و شمار کے مطابق پانچ ماہ کے عرصے میں پہلی بار ڈالر 161.37 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
معاشی ماہرین کے مطابق رواں سال کے آخر تک ڈالر کی قیمت 160 روپے تک گرنے کا امکان ہے جس کو ترسیلات زر میں اضافے اور درآمدات میں کمی سے جوڑا جا رہا ہے۔
حال ہی میں اسٹیٹ بینک نے یہ اعلان کیا کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ میں 79 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا تاریخی سرپلس ریکارڈ ہوا ہے۔
یہ اضافہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے کرنٹ اکاؤنٹ میں ریکارڈ سرپلس کے اعلان کے بعد دیکھنے میں آیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جون سے ستمبر تک مسلسل چار ماہ تک 2 ارب ڈالر سے زائد ترسیلات زر کی مد میں آئے۔ یہ اضافہ گزشتہ ستمبر کے مقابلے میں 31 اشاریہ دو فیصد زیادہ ہے۔
معاشی ماہرین روپے کی مضبوطی کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم سے حاصل 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے بھی جوڑ رہے ہیں تاہم اِس بات کی تاکید کررہے ہیں کہ اِس اکاؤنٹ کی سہولت کی مکمل تشہیر کی جائے تاکہ سب اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…