کراچی: پاکستانی کرنسی روپیہ ایشیا کی تین بہترین کرنسیوں میں شامل ہوگیا ہے جس کی وجہ گزشتہ 6 ماہ سے ڈالر کے مقابلے میں بہترین کارکردگی دکھانا ہے۔
موصول شدہ رپورٹس کے مطابق اکتوبر کے آغاز سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 3.1 فیصد اضافہ ہوا۔
گزشتہ روز سیشن کے دوران امریکی ڈالر 159.6 روپے پر بند ہوا اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے ریٹ میں 18 پیسے اضافہ ہوا۔
مسلسل بہترین کارکردگی دکھانے کی بدولت پاکستانی روپیہ ایشیا میں کارکردگی دکھانے والے 3 بہترین کرنسیوں میں شامل ہوگیا۔
اِس بہترین کارکردگی کو زرِمبادلہ کے اضافے، ترسیلات زر کی مضبوطی، بیرونی ادائیگیوں کے توازن، روشن ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس میں 40 ہزار پاکستانیوں کے اندراج اور بیرونی رقوم کی آمد سے جوڑا جا رہا ہے۔
پہلی پوزیشن ڈالر کے مقابلے میں 4.5 فیصد بڑھنے والی انڈونیشین کرنسی نے حاصل کی، 3.6 فیصد اضافے کے بعد دوسری پوزیشن پر ساؤتھ کوریا کی کرنسی رہی اور تیسرے نمبر پر پاکستانی روپیہ رہا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…