لاہور: راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RUDA) نے راوی سٹی کے اندر تعلیمی اداروں کے قیام کے لیے سرکاری اور نجی اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرتے ہوئے ایک ڈائیلاگ سیشن کا انعقاد کیا۔
تفصیلات کے مطابق روڈا کے سی ای او عمران امین اور چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) منصور جنجوعہ کی مشترکہ صدارت میں منعقدہ اس اشتراکی تقریب میں سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود، سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ (HUD) ساجد ظفر ڈار اور ملک بھر کے نامور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمرشل، کاشف قریشی نے سیشن کا آغاز RUDA پراجیکٹ کا گہرائی سے جائزہ پیش کرتے ہوئے کیا۔
مزید یہ کہ انہوں نے شہر کو آگے بڑھانے میں تعلیمی شعبے کے اہم کردار پر بھی زور دیا۔ سی ای او عمران امین نے پائیدار انفراسٹرکچر اور راوی سٹی کے فریم ورک کے اندر مربوط تعلیمی کمپلیکس کے وژن پر مشتمل اہم موضوعات پر مزید روشنی ڈالی۔ نیز سی ای او نے سیکھنے اور ترقی کے لیے سازگار ماحول کو فروغ کے لیے پائیداری کے ساتھ جدیدیت کو ضم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
علاوہ ازیں تقریب کے دوران ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری علی عباس اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری نوید حسین نے بھی راوی سٹی میں تعلیم کے فروغ کے لیے RUDA کی فعال کوششوں پر بات کی۔
اس کے علاوہ، ارفع کریم کے والد کریم رندھاوا نے اپنی بیٹی کی سلیکون ویلی سے مشابہ شہر میں رہنے کی خواہش کا اظہار کیا، جس کی خصوصیت تعلیم اور آئی ٹی کے شعبے ہیں۔
انہوں نے ارفع کریم کے خواب کی تعبیر کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر RUDA کے اقدام کو بھی سراہا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…