اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وزیرِ اعظم کے تعمیراتی صنعت کے لیے جاری کردہ مراعاتی پیکج کے تحت اب تک 1083 منصوبوں کا اندراج کرلیا ہے جن کی کُل مالیت 340 ارب روپے ہے۔
تفصیلات کے مطابق منصوبوں کی ریجسٹریشن مکمل طور پر کرلی گئی ہے۔
علاوہ ازیں 43 ارب کے مزید 292 منصوبے مزید بھی پائپ لائن میں ہیں جن میں سے کچھ تاحال ڈرافٹ اسٹیج پر ہیں جبکہ کچھ منظوری کے حتمی عمل سے گزر رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے اپریل 2019 میں کورونا وبا کے معاشی اثرات کا تدارک کرنے اور تعمیراتی صنعت کا پہیہ کے لئے اس مالیاتی پیکج کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں اس میں توسیع کی گئی تاکہ سرمایہ کار اس سے مکمل طور پر فائدہ حاصل کر سکیں۔
ایف بی آر کے مطابق کنسٹرکشن پیکج سے تعمیراتی صنعت میں تیزی کا رجحان ہے اور اس سے مستفید ہوا جا رہا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔