ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان پراجیکٹ: 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لیے 10 ارب روپے کی منظوری

لاہور: لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان پراجیکٹ کے 4 ہزار اپارٹمنٹس کے لیے 10 ارب روپے کی رقم منظور کرلی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

یہ 4 ہزار اپارٹمنٹس 800 کنال کے احاطے پر تعمیر کیے جائیں گے اور اس کے لیے بینک آف پنجاب سے معاہدہ کرلیا گیا ہے۔

معاہدے کی تقریب میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود شریک ہوئے۔

وزیرِ اعلیٰ کا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک اپارٹمنٹ کی قیمت 27 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پہلے ایک اپارٹمنٹ کی قیمت 45 لاکھ روپے رکھی گئی تھی تاہم اب یہ قیمت معاشرے کے نچلے طبقے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کم کردی گئی ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top