ملتان: پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع کے لیے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 189 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں جنوبی پنجاب کیلئے تعمیراتی شعبے، سکول ایجوکیشن ، ہائیر ایجوکیشن ، پرائمری اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، واٹر سپلائی، زرعی شعبے، انڈسٹری اور دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے 35 فیصد بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے آئندہ مالی سال کے صوبائی ترقیاتی بجٹ میں 22.520 ارب روپے، نہروں کی بحالیِ نو کے لیے 7.901 ارب روپے، توانائی کے شعبے کے لیے 1.898 ارب روپے، پبلک بلڈنگز کے لیے 7.679 ارب روپے، شہری ترقی کے لیے 3.967 ارب روپے جبکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے کیلئے 4.057 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
صوبائی ترقیاتی بجٹ میں جنوبی پنجاب کے شعبہ سکول ایجوکیشن کے لئے 15.362 ارب روپے اور ہائیر ایجوکیشن کیلئے 4.866 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…