راوی ریورفرنٹ پراجیکٹ میں 8 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری

لاہور: راوی ریورفرنٹ اربن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ (آر آر یو ڈی پی) نے بیرونی سرمایہ کاری کی مد میں 8 ارب ڈالر سے زائد کی رقم حاصل کرلی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (آر یو ڈی اے) کے ممبر افتخار علی ملک نے یہ بات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اُن کے مطابق حکومتِ چین اور چینی کمپنیاں پراجیکٹ میں براہِ راست 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔

علاوہ اس کے گلوبل انویسٹمنٹ کنسورشیم نے بھی شرکت داری کی بنیاد پر 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی آفر کی ہے۔

چین کی دو مزید کمپنیاں ريورفرنٹ اتھارٹی کے ساتھ پہلے ہی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر چکی ہیں اور دونوں کمپنیوں کے پراجیکٹس پہلے ہی زیرِ تعمیر ہیں۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top