گرانہ ڈاٹ کام پاکستان کی پہلی آن لائن رئیل اسٹیٹ مارکیٹ ہے۔ جو پراپرٹی سے متعلق روایتی طریقوں کی ازسرِنو اور جدید تکنیکی حل کے ساتھ پیچیدہ سوالوں کے واضح جوابات کی حامل ہے۔ ملکی رئیل اسٹیٹ کے منظر نامے کو مثبت تبدیلی کے مقصد کے ساتھ اپنے معزز گاہکوں کے لیے کرائے پر حاصل کرنے، خرید و فروخت اور سرمایہ کاری کے تجربے کو واضح راستہ فراہم کرتا ہے۔
گرانہ ڈاٹ کام نے 2022 میں متعدد کامیابیاں سمیٹتے ہوئے ایک کامیاب ترین سال گزارا۔ بلاشبہ 2023 مزید کامیابیاں سیمٹتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس بار گرانہ ڈاٹ کام نے تبدیلی کا نیا عزم لیے ترقی کی جانب گامزن نئے راستوں پر چلتے ہوئے اور نئے سال کو ایک مخصوص انداز میں منانے کے لیے 24 گھنٹے پر مشتمل ورک ڈے کا اعلان کیا۔
گرانہ ڈاٹ کام نے ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں متعدد سنگِ میل عبور کرتے ہوئے بہترین کامیابی حاصل کی۔ جسے محنتی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے ممکن بنایا۔ گرانہ ڈاٹ کام کی ٹیم نے گزشتہ کامیاب برس کے تجربات لیے سالِ نو 2023 کی آمد کو بخوشی منایا۔ اور ساتھ ہی امارات گروپ کے وژن 2047 کو حقیقت میں بدلنے کے لیے منصوبہ بندی کا آغاز کیا۔
اس حوالے سے امارات گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر نے کہا کہ آئیے 2023 کا آغاز کام کرنے اور ترقی کی جانب گامزن پاکستان کی تعمیر کے جذبے کے ساتھ کریں۔ انہوں نے مزید کہا، "یہ 2023 کا پہلا دن ہے، جو وژن 2047 کا بھی پہلا دن ہے۔ ایک خوشحال پاکستان اور اپنے وژن کے تحت نئے عزم کو ظاہر کرنے کے لیے ہم 24 گھنٹے کام کریں۔”
اس موقع پر گرانہ ڈاٹ کام کے ڈائریکٹر فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ ’’2022 تجربات بھرا سال رہا، آن لائن آگاہی کے زریعے پراپرٹی کی خرید و فروخت اور انویسٹمنٹ کے معاملات پر ہم نے ملک کے بیشتر شہریوں کے سوالات کے جوابات فراہم کیے۔ اور قانونی پیچیدگیوں سے متعلق واضح حل پیش کیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آںے والے سالوں میں پاکستان کی ترقی پنہا ہے۔ ہم امارات کے وژن 2047 کے ساتھ ملک میں ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہوں گے اور ایک ترقی یافتہ پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ابھاریں گے‘‘۔
2023 کے پہلے دن تک کام کرنے کے ساتھ، گرانہ ڈاٹ کام کی ٹیم نے نئے سال کا جشن بھی ایک ساتھ منایا۔ اعلیٰ انتظامیہ نے آرام کرنے اور بریک کے لیے بون فائرکے ساتھ دعوت کا اہتمام کیا۔ اپنے پیارے ملک کی موجودہ صورت حال کو بدلنے کے وژن کے ساتھ پرعزم ٹیم نے دن کے اختتام تک بھی بھرپور توجہ اور بلند حوصلے کے ساتھ کام کیا۔
نئے سال کی آمد پر امارات گروپ کے ایک شاندار پراجیکٹ ایمزون آؤٹ لیٹ مال میں دن بھر تفریحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ نہ صرف یہ بلکہ ایک دلچسپ کاؤنٹ ڈاؤن کے ساتھ سالِ نو کو چھوتے لمحات پر زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ جس سے ہزاروں کی تعداد میں موجود لوگ لطف اندوز ہوئے۔
پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو تبدیل کرنے کے لیے گرانہ ڈاٹ کام نے بہت سی جدید خدمات فراہم کی ہیں۔ اور ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک اعلیٰ اور منفرد مقام حاصل کیا۔ نہ صرف یہ بلکہ مارکیٹنگ کے ترقیاتی منصوبوں کے جدید پورٹ فولیو کی وجہ سے رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں آگے بڑھنے والے برانڈ کے طور پر شہرت حاصل کی ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔