Graana News

آر ڈی اے کو جون تک 4.606 ارب ڈالر کی غیر ملکی ترسیلات موصول

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس نے رواں سال جون کے آخر تک مجموعی طور پر 4.606 ارب ڈالر کی غیر ملکی ترسیلات وصول کیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کی مطابق رواں سال جون میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے تحت ڈپازٹس میں ماہانہ بنیادوں پر 32 فیصد اضافہ ہوا جو گذشتہ مہینے 18 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھا۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 29 ہزار 364 اکاؤنٹس کھولے گئے جو کہ 3 فیصد ماہانہ اضافہ ہے۔

ستمبر 2020 سے جون 2022 تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں مجوموعی طور پر 3 ارب ڈالر تک کی ترسیلات موصول ہوئیں۔

اسلامی نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس کے اجراء میں 1 ارب 39 کروڑ ڈالر جمع کیے گئے۔ جبکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 4 کروڑ ڈالر جمع کرائے۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس بنیادی طور پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور کمرشل بینکوں کی ایک مشترکہ کوشش ہے جو بیرونِ ممالک مقیم پاکستانیوں کو بینکنگ، ادائیگی اور سرمایہ کاری کے سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔

تارکینِ وطن پاکستانیوں کی طرف سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں بجھوائے گئے ترسیلاتِ زر کا حجم مارچ کے مہینے تک 3 ارب 92 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔

مارچ کے مہینے کے دوران ترسیلاتِ زر کی وصولی 29 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی جو فروری میں 25 کروڑ ڈالر اور جنوری میں 22 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھی۔

ملک میں کام کرنے والے تمام بینک یہ اکاؤنٹس پاکستان میں بینکنگ، ادائیگی اور سرمایہ کاری کی سرگرمیاں شروع کرنے کے خواہاں غیر ملکی پاکستان اوریجن کارڈ ہولڈرز سمیت لاکھوں بیرونِ ممالک مقیم پاکستانیوں کو جدید بینکنگ کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 175 ممالک کے تارکینِ وطن پاکستانیوں نے اپنے کھولے گئے 3 لاکھ 88 ہزار 494 اکاؤنٹس میں رقوم جمع کرائیں۔

رقوم کے ساتھ اکاؤنٹس کی تعداد بھی فروری میں 3 لاکھ 65 ہزار 182 سے بڑھ کر مارچ 2022 میں 3 لاکھ 88 ہزار 494 ہو گئی تھی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago