آر ڈی اے میں 5 ماہ کے دوران نصف ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

اسلام آباد: منگل کے روز روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے بھیجی گئی رقوم 500 ملین ڈالر کی سطح عبور کر گئیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اِس سطح کو عبور کرنے پر وزیر اعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔

منگل کو ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ فنڈز بھیجنے پر ملک کے عظیم اثاثے کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے 97 ممالک سے 87 ہزار اکاؤنٹس کھولے جس کے ذریعے 50 کروڑ ڈالر وطن واپس بھیجے گئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6 ہفتوں میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے 243 ملین ڈالر بھیجے گئے۔

یاد رہے کہ حکومت نے حال ہی میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے لیے سہل اور سادہ ٹیکس نظام کا اعلان بھی کیا ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top