اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ترسیلات زر کا حجم 3.63 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پروگرام کے آغاز سے اب تک 365,182 ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ رواں سال فروری میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں سرمایہ کاری کا حجم 250 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا اور اُس سے قبل جنوری میں 222 ملین ڈالر کی ترسیلات آئی تھیں۔
یاد رہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کے متعارف ہونے کے بعد حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اِسے پُرکشش بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…