روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے زرِمبادلہ میں مارچ میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد: مارچ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 3.922 بلین ڈالر کا ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس کے ساتھ ساتھ 23 ہزار 312 نئے اکاؤنٹس کھولے گئے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اسٹیٹ بینک کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کی جانب سے جاری کی گئی ٹویٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تازہ اعداد و شمار جاری کئے گئے۔

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2022 روشن ڈیجیٹیل اکاؤنٹس کی مد میں 290 ملین ڈالر کا زرِمبادلہ اکٹھا ہوا۔

فروری 2022 میں 250 ملین ڈالر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی مد میں اکٹھے ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق اس پروگرام کی لانچ سے لے کر اب تک 3 لاکھ 88 ہزار 494 اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں۔ اکاؤنٹس کی تعداد میں ماہانہ 6.4 فیصد اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top