ويبینار: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے روشن اپنا گھر

فیصل بینک لیمیٹڈ کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز ایک خصوصی ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ روشن اپنا گھر اسکیم پر ماہرین کے مابین تفصیلی گفتگو ہوئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ویبینار میں چیئرمین امارات گروپ اور سی ای او گرانہ ڈاٹ کام جناب شفیق اکبر، ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ، صدر فیصل بینک یوسف حسین، چیئرمین عارف حبیب گروپ عارف حبیب، سی ای او بی ایم اے کیپیٹل معظم ملک اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔

اس موقع پر سی ای او گرانہ ڈاٹ کام جناب شفیق اکبر نے کہا کہ پاکستان کا ریئل اسٹیٹ سیکٹر گزشتہ ادوار میں کافی حد تک نظر انداز رہا ہے جبکہ پاکستان کے معاشی پہیے کو رواں رکھنے کی مکمل صلاحیت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکنالوجی کے فروغ اور چند بروقت اقدامات سے تمام مسائل کا حل ہوسکتا ہے اور یہ سیکٹر دنیا کے بہترین ریئل اسٹیٹ سیکٹرز میں شامل ہوسکتا ہے۔

ویبینار سے گفتگو کرتے ہوئے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ کا کہنا تھا کہ روشن اپنا گھر سکیم سے اوورسیز پاکستانی یہاں کی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں براہِ راست حصہ لے سکتے ہیں۔ روشن ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس سے سمندر پار پاکستانیوں کے انویسٹمنٹ پوٹینشل کا مکمل ادراک کیا جارہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار میں آسانی پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے تاکہ مُلکی معیشت فروغ پاسکے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ روشن اپنا گھر سکیم سے سمندر پار پاکستانیوں کو بغیر کسی خوف کے سرمایہ کاری کا موقع دیا جارہا ہے اور اُنہیں یہاں موجود بلڈرز، اُن کے ڈیلیور کردہ پراجیکٹس اور اُن کی مارکیٹ میں ساکھ کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کی جائیں گی۔

سی ای او فیصل بینک یوسف حسین نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے سمندر پار پاکستانیوں کو یہ بہترین موقع فراہم کیا جارہا ہے کہ وہ پاکستان کی معیشت کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں۔ علاوہ ازیں، فیصل بینک کے طاہر بھٹی نے بھی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولنے اور روشن اپنا گھر کی سہولت سے مستفید ہونے پر تفصیلی بریفنگ دی۔

عارف حبیب، فاؤنڈر عارف حبیب گروپ، نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی ترقی میں پاکستان کی ترقی پنہاں ہے۔ لوگ اس سیکٹر میں سرمایہ کاری سے اپنا اور اپنے خاندان کا مستقبل محفوظ بنا سکتے ہیں۔ موجودہ حکومت تعمیراتی صنعت کی ترقی کیلئے تمام ممکن اقدامات کررہی ہے۔ ملکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی موجودہ فضا کو دیکھ کر یہ یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ ہم بطور ایک قوم معاشی استحکام کے راستے پر ہیں۔

چیئرمین بی ایم اے گروپ معظم ملک کا کہنا تھا کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی ترقی کیلئے موجودہ حکومت نے جو اقدامات کیے ہیں اُس سے تعمیراتی صنعت میں کافی مثبت رجحان دیکھا گیا ہے اور یہ بات وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ پاکستان کا ریئل اسٹیٹ سیکٹر یہاں سے مزید ترقی پائیگا۔

wasib imdad

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago