اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے روشن اپنا گھر پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس سکیم کے تحت دنیا بھر میں موجود پاکستانی اپنے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں کسی بھی جگہ اپنا گھر خرید سکیں گے۔
اس ضمن میں مختلف بینکوں کے ساتھ بات کرلی گئی ہے جس کے نتیجے میں یہ طے پایا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو اپنے گھر کے لیے نجی بینک آسان قرضے دیں گے۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی طے پایا ہے کہ کچھ خصوصی سہولیات بھی دی جائیں گی جو محض اوورسیز پاکستانیوں کو ہی میسر ہوں گی۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک مقیم پاکستانی اعتماد کے ساتھ ڈیجیٹل پراسیس کے ذریعے پاکستان میں ہاؤسنگ میں سرمایہ کاری اور گھر کے لئے بینکوں سے آسان فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی سمیت تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد یہ سکیم تیار کی ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔