معیاری مٹیریل اور تعمیرات میں اُس کی اہمیت

تعمیرات میں جتنا معیاری مٹیریل استعمال ہو اتنا ہی تعمیر پائیدار ہوتی ہے۔ یہ بھی سچ ہے کہ صرف معیاری مٹیریل ہی نہیں بلکہ اُس کے ساتھ ساتھ انسان کو عمدہ کاریگر اور بہترین پیشہ ور آرکیٹیکٹ کی بھی ضرورت ہوتی ہے تاکہ اچھے مٹیریل کے استعمال کا مکمل فائدہ اٹھایا جا سکے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آپ کو معلوم ہے کہ مکان کی تعمیر کرنے کے لیے سب سے پہلے تو زمین کی نوعیت اور سائز کو دیکھنا ہوتا ہے جس کے بعد اُس حساب سے نقشہ نگاری کرنی ہوتی ہے جس کے بعد معیاری مٹیریل کا حصول انسان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

یہاں ایک شخص کے پاس دو چوائس ہوتے ہیں یعنی ایک تو یہ کہ وہ کم قیمت پر کم معیار کا مٹیریل خرید سکتا ہے اور دوسری طرف وہ زیادہ پیسوں پر اچھے مٹیریل کا انتخاب کر سکتا ہے۔ یعنی یہاں لاگت اور معیار میں سے کسی ایک پر سمجھوتہ کرنا ہوتا ہے اور یہیں منصوبہ بندی کام آتی ہے کہ انسان اور اس کے بچوں نے جہاں طویل عرصے کے لیے رہنا ہے وہاں وہ تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کو تیار ہے کہ نہیں؟

اگر آپ بھی کسی ایسے دوراہے پر ہیں تو معیاری مٹیریل کے فوائد درج ذیل ہیں۔

 

معیاری مٹیریل کی مدتِ میعاد

معیاری مٹیریل کی جہاں بات آئے وہیں ذہن میں یہ بات سب سے پہلے آتی ہے کہ یہ دیرپا ہوتا ہے اور بہت قوت سے تیار کیا جاتا ہے۔

طویل وقتی تناظر میں اگر دیکھا جائے تو یہی آپ کے پیسے کی بچت کا باعث بنتا ہے۔ اگر آپ اس کے برعکس کم خرچ پر کم معیاری مٹیریل کا انتخاب کرتے ہیں تو تھوڑے ہی عرصے بعد آپ کو شکایات ہوں گی اور ہر تھوڑے عرصے بعد کی مرمت پر آپ کے پیسے کا زیاں ہوگا۔ 

 

بوجھ اٹھانے کی طاقت

کم معیار کے مٹیریل کے مقابلے میں بوجھ اٹھانے اور اپنے وجود کو برقرار رکھنے کی زیادہ طاقت نہیں ہوتی۔

 

 

آپ دیکھیے کہ صرف لوہے کی سلاخیں کئی درجات رکھتی ہیں جس میں قیمت کے لحاظ سے بوجھ اٹھانے اور ایک خاص دورانیے تک چلنے کی سکت ہوتی ہے۔ یہی صورتِ حال بلاکس اور ٹائلز وغیرہ کی بھی ہوتی ہے اور ان کا انتخاب کرتے ہوئے معیار پر توجہ دینی ہوتی ہے۔ یعنی کہا جا سکتا ہے کہ اگر اچھے تعمیری مٹیریل کا انتخاب کیا جائے تو گھر مستحکم رہتے ہیں اور وہ بھی طویل عرصے تک۔

 

بہتر مٹیریل کی تنصیب میں آسانی

معیاری مٹیریل کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اس کے تیار ہونے میں کم سے کم غلطیاں کی جاتی ہیں اور سائٹ پر مزدور اسے آسانی سے استعمال کر سکتے ہیں۔

 

 

یہ تنصیب میں بھی آسان ہوتے ہیں اور ان کی بحالی اور مرمت بھی آسانی سے ہوسکتی ہے۔ اچھے بلاکس سے بنائی گئی دیواروں میں دراڑیں کم پڑنے کا خدشہ ہوتا ہے اور زلزلے جیسی آفات میں عمارت کے گرنے کا بھی امکان دور دور تک نہیں ہوتا۔

 

موسم کا مقابلہ کرنے کی سکت

معیاری مٹیریل کے استعمال کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ ان میں ہر طرح کی نمی اور خراب موسم سے پیدا ہونے والی مشکلات کا مقابلہ عمدگی سے کرنے کی سکت ہوتی ہے۔

 

 

اچھے اور معیاری لوہے کو زنگ بھی دیر سے لگتا ہے اور مکان کا استحکام کسی صورت خطرے میں نہیں پڑتا۔ آج کل تعمیراتی مٹیریل کو ماحول دوست بنانے پر بھی کافی زور دیا جا رہا ہے یعنی اس کے تیار میں زہریلے مادے کا استعمال نہیں ہوتا اور اس کی بناوٹ کو متعلقہ اداروں سے تصدیق کے بعد اور لیبارٹریز سے گزارنے کے بعد ہی میدان میں لایا جاتا ہے۔ یہ اس صورت میں بھی ماحول دوست ہوتے ہیں کہ یہ گھروں سے توانائی کو ضائع ہونے سے بھی روکتے ہیں۔ 

 

ہر قسم کے خطرات سے پاک وائرنگ

وائرنگ سے متعلق کسی سے بھی بات کرلی جائے تو ہر شخص اس بات پر زور دیگا کہ تمام تر تاریں اور سرکٹس معیاری اور انڈر گراؤنڈ ہونی چاہیے۔

 

 

بجلی کا تانبے سے بہتر کوئی موصل نہیں ہے اور سالہا سال پریشانی سے بچنے کے لیے خالص تانبے کی تاروں کا استعمال کریں۔ وائرنگ کے لیے کوشش کریں کہ کسی ماہر کی خدمات حاصل کی جائیں تاکہ کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ اٹھانی پڑے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago