کراچی: وفاقی حکومت نے حیدرآباد سکھر موٹروے پراجیکٹ میں موجود تمام مالیاتی اور تکنیکی رکاوٹیں دور کردی ہیں۔
یہ موٹروے 306 کلومیٹر طویل ہوگی جسے وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے لیے سب سے بڑا پراجیکٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عُمر نے گزشتہ دنوں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں گیپ فنڈ اور ٹرانزیکشن اسٹرکچر کا جائزہ لیا گیا۔
اس پراجیکٹ کو بلٹ آپریٹ ٹرانسفر (بی او ٹی) کی بنیاد پر تعمیر کیا جائے گا جس پر 191 ارب کی لاگت آئے گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔