Everyday News

جشنِ آزادی سے قبل نیو یارک کی ایک سڑک ’علامہ اقبال‘ کے نام سے منسوب

اسلام آباد: پاکستان کے یوم آزادی کے قریب، نیویارک سٹی کے کوئنز بورو میں ایک سڑک کو ملک کے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔ ’’علامہ اقبال ایونیو‘‘ کا افتتاح کوئنز کے رچمنڈ ہل سیکشن میں ایک پروقار تقریب میں کیا گیا۔ لوگوں نے قومی پرچم لہراتے ہوئے "پاکستان زندہ باد” کے بلند و بالا نعرے لگائے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق اس تقریب کے انعقاد میں امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ (APAG) نے اہم کردار ادا کیا۔  اے پی اے جی کے سربراہ علی راشد نے خوش آمدید کہتے ہوئے پاکستانی نژاد امریکیوں کو بتایا، ’’یہ ہم سب کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ اور یہاں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام کے لیے یوم آزادی کا تحفہ ہے۔‘‘  تقریب میں شامل زیادہ تر افراد روایتی لباس میں ملبوس تھے۔

مزید یہ کہ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں نیو یارک سٹی کے سرکاری اہلکار اور اسمبلی کونسل کے اراکین جینیفر راجکمار اور ڈیوڈ ویپرین نے علامہ اقبال کو عظیم مفکر قرار دیا۔ اور ان کی زندگی اور مشن کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کا تصور دیا اور جدوجہدِ آزادی کا تصور جگایا۔

قبل ازیں 2019 میں، بروکلین کے ایک مصروف ایونیو کے ایک حصے کو پاکستانی کمیونٹی کی سرگرمیوں کی علامت کے طور پر ’قائد اعظم محمد علی جناح‘ کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago