اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مُلکی معاشی ترقی میں روڈ انفراسٹرکچر کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔
وہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا گیا کہ گزشتہ تین سال میں 1 ہزار 753 کیلومیٹر سے زائد کے روڈ پراجیکٹس کی تکمیل کرلی گئی ہے اور رواں مالی سال کے اختتام تک 27 مزید منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم نے اِس ضمن میں ہدایات جاری کیں کہ این ایچ اے کے زیرِ انتظام تمام روڈ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔