بھارت کے ساتھ تجارت کی بحالی زیر غور نہیں، دفترِ خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ (ایف او) نے واضح کیا ہے کہ فی الحال بھارت سے تجارت دوبارہ شروع کرنے یا سبزیوں کی درآمد کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان اشیاء کی جلد از جلد درآمد کی سہولت فراہم کرنے کے لیے پڑوس کے دیگر ممالک سے رابطے میں ہیں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے رواں ہفتے ضرورت پڑنے پر بھارت سے سبزیوں کی درآمد پر غور کرنے کا ذکر کیا تھا۔

 

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بدھ کے روز کہا تھا کہ ایک سے زیادہ بین الاقوامی ایجنسیوں نے حکومت سے رابطہ کیا ہے کہ انہیں زمینی سرحد کے ذریعے بھارت سے کھانے پینے کی اشیاء لانے کی اجازت دی جائے۔

 

تاہم وزیر نے کہا کہ حکومت اپنے کولیشن پارٹنرز اور اہم اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد اس سلسلے میں کوئی فیصلہ کرے گی۔

یاد رہے کہ رواں برس معمول سے زائد بارشوں اور تباہ کن سیلابی صورتحال کے باعث ملک کو سبزیوں کی قلت کا سامنا ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top