Everyday News

اسلام آباد: سی ڈی اے کی آن لائن سروس پر شہریوں کا خیر مقدم

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے رہائشیوں نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے صارفین کی سہولت کو یقینی بناتے ہوئے آن لائن سروس کے عمل کا خیر مقدم کیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق شہریوں نے آن لائن ادائیگی سروس پر تمام یوٹیلیٹی بلوں کے عمل کو آسان قرار دیا ہے۔ شہریوں کے مطابق صارفین کو اپنی مالی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا یہ آسان اور مؤثر عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی کی سروس کے فوائد سہولت سے بالاتر ہیں، کیونکہ رہائشیوں کو اپنے یوٹیلیٹی بلوں کی آن لائن ادائیگی کاغذی بلنگ اور لین دین کی وجہ سے پیدا ہونے والے ماحولیاتی خطرات کو کم کرتی ہے۔

علاوہ ازیں رہائشی خواتین کے مطابق نقد کے استعمال کو کم کرنے او زیادہ محفوظ اور موثر مالیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے یہ ایک انتہائی ضروری قدم ہے۔ اس طرح کے اقدامات عام لوگوں کی زندگیوں میں آسانی اور راحت لاتے ہیں۔ اور ایک محفوظ ادائیگی کے نظام کو یقینی بناتے ہیں۔ آج ڈیجیٹلائزیشن کا دور ہے اور تمام اداروں اور محکموں کو بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے ڈیجیٹل طریقے اپنانے چاہئیں۔ ان کی زندگی کو آسان بنانے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایسی خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن ضروری ہے جن تک عام لوگوں تک رسائی حاصل ہو۔

سی ڈی اے کے مطابق اسلام آباد کے رہائشی اپنے پانی کے بل، پراپرٹی ٹیکس اور دیگر سروسز بلز اپنے گھروں میں آرام سے ادا کر سکتے ہیں، جس سے زندگی کو مزید قابل رسائی اور پریشانی سے پاک بنایا جا سکتا ہے۔ صارفین سی ڈی اے کی آفیشل ویب سائٹ http://cda.gov.pk پر جا سکتے ہیں۔ اور فراہم کردہ آسان اقدامات پر عمل کر سکتے ہیں۔ یہ آن لائن ادائیگی وفاقی دارالحکومت کے لوگوں کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ اور ہم آج کے ڈیجیٹل دور میں آسان اور قابل رسائی خدمات فراہم کرنے کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔

مزید یہ کہ آن لائن ادائیگی  کی سہولت کے ساتھ وقت اور محنت کی بچت، لمبی قطاروں او دیگر آںے جانے جیسے مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔ نیز اس سروس سے فائدہ اٹھانے والے صارفین کو الیکٹرانک رسیدیں اور ڈیجیٹل ریکارڈ فراہم کیا جائے گا۔ یہ سروس سی ڈی اے کو مزید درست ریکارڈ برقرار رکھنے، بلنگ اور ادائیگی کے عمل کو ممکن حد تک شفاف بنانے کے قابل بنائے گی

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago