Everyday News

راولپنڈی: ڈیڈ لائن کے باوجود سواں پل کی مرمت تاحال نامکمل

راولپنڈی: موسلادھار بارش کے باعث 27 جون کو لینڈ سلائیڈنگ سے گرنے والے سواں پل کی مرمت تاحال مکمل نہ ہو سکی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نگراں وزیر برائے بنیادی صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو سواں پل کی مرمت کے لیے تین دن کی ڈیڈ لائن دی تھی۔  تاہم یہ پل اب تک غیر مرمت شدہ ہے۔

28 جون کو سائٹ کے دورے کے دوران ڈاکٹر جمال ناصر کو پل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران وزیر نے این ایچ اے اور دیگر حکام کو یکم جولائی تک تین دن کے اندر پل کی مرمت کا کام مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

پنجاب کے نگراں وزیر برائے بنیادی صحت کو این ایچ اے حکام کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا، کہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) کی جانب سے پل پر بچھائی گئی 18 انچ قطر کی پانی کی پائپ لائن کو ہٹا دیا جائے جیسا کہ گزشتہ دو مواقع کی طرح یہ کسی بھی وقت پھٹ سکتی ہے۔

نگراں وزیر نے وعدہ کیا تھا کہ پانی کی پائپ لائن کے حوالے سے این ایچ اے کی تشویش منیجنگ ڈائریکٹر واسا تک پہنچائیں گے۔ ڈاکٹر جمال ناصر کو جائے وقوعہ پر آئے دو ہفتے گزر چکے ہیں لیکن پل کی مرمت کا کام مکمل نہیں ہو سکا ہے۔

مزید یہ کہ ڈاکٹر جمال ناصر کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی عوام کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ اور وہ اپنے مینڈیٹ کے مطابق مسائل کے حل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں پل کے گرنے کے بعد سے ہلکی ٹریفک کو ایک ہی پل کی طرف موڑ دیا گیا ہے، جس سے سڑک پر ٹریفک کی خرابی پیدا ہو گئی ہے۔ اور ایک گاڑی کو ایک کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے میں ایک گھنٹہ لگتا ہے۔ سڑک پر ٹریفک جام کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

روات کے قریب واقع ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے کچھ مکین سوان پل کو عبور کرنے سے بچنے کے لیے شہر کے دوسرے حصوں میں منتقل ہونے پر غور کر رہے ہیں۔ کیونکہ اسکول جانے والے بچوں کو سڑکوں اور ٹریفک کی صورتحال کے باعث وقت پر اپنے تعلیمی اداروں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago