اسلام آباد: مشینری پول آرگناَئزیشن ڈائریکٹوریٹ اور کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ڈی-12کے تمام مرکزی اور سروس روڈز پر تعمیر و بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے D-12کا دورہ کرنے کے بعد حکم صادر کیا تھا کے انجینیرنگ ونگ تمام شاہراہوں پر بحالی کا کام شروع کرے۔ باالخصوص وہ شاہراہیں جوعلاقے میں کی گئ تعمیر کے نتیجے میں نقصان زدہ ہوئی۔
سی ڈی اے کی طرف سے جاری کیے گئے پریس ریلیز میں یہ بھی بتا یا گیا کہ چیئرمین سی ڈی اے نے سیکٹر میں جاری یا تعطل کے شکار رہائشی منصوبوں کو بھی جلد از جلد مکمل کرنے کا کہا۔
یہاں اس بات کا ذکر کرنا ضروری ہے کہ چیئرمین سی ڈی اے نے فنانس ڈویژن کو متعلقہ اور دیگر پروجیکٹس کی تکمیل کےلیئے جلد از جلد فنڈز جاری کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ جس کے بعد نہ صرف پہلی سہماہی کے فنڈز جاری کیے گئے بلکہ دیگر منصوبوں کی بر وقت تکمیل کیلئے بھی فنڈز کی ریلیز کی یقین دہانی کرائی۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…