ہاؤسنگ فنانس کے لیے ریگولیٹری باڈی کا قیام متوقع

کراچی: وفاقی حکومت نے ہاؤسنگ فنانس کے فروغ کے لیے ایک ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے گزشتہ ہفتے سسٹنیبل گروتھ کے لیے جو معاشی پلان سامنے رکھا اُس میں اُن کا کہنا تھا کہ منظم ہاؤسنگ فنانس کے لیے قائم ہونے والی ریگولیٹری اتھارٹی کا نام پاکستان ہاؤسنگ بینک رکھا جائیگا۔

یاد رہے کہ آجکل اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) ہاؤسنگ فنانس مارکیٹ کو ریگولیٹ کرتی ہے۔

اقتصادی ایڈوائزری کونسل (ای اے سی) کے ایک رکن عارف حبیب کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ فنانس کمپنیوں کا تعلق نجی سیکٹر سے ہوگا اور حکومت کے اس اقدام کا مقصد نجی سیکٹر کیلئے ایک ایسا ماحول بنانا ہے جس سے وہ ہاؤسنگ فنانس کو ایک باقاعدہ کاروبار کی طرح دیکھ سکے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں ماضی قریب تک کوئی ہاؤسنگ فنانس کمپنی نہیں تھی تاہم سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے حال ہی میں تین کمپنیوں کو لائسنسوں کا اجراء کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ فنڈ مینیجمنٹ کمپنیز، مائیکرو فنانس بینکس اور انویسٹمنٹ بینکس متعدد ہاؤسنگ فنانس کمپنیوں کا قیام کریں گے تاکہ ہاؤسنگ سیکٹر سے بہتر انداز میں فائدہ اُٹھایا جاسکے۔

جولائی کے آخر تک کنزیومر فنانسنگ کا حجم 106.8 ارب روپے رہا جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 32.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

علاوہ ازیں حکومت نے ہاؤسنگ لون مارک اپ سبسڈی سکیم کیلئے 36 ارب روپے مختص کر رکھے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

wasib imdad

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago