امارات گروپ کے لگژری کنڈومینیم پراجیکٹ گالف فلوراز کے اوپن ہاؤس کا اتوار کے روز لاہور میں شاندار انعقاد کیا گیا۔
اس اوپن ہاؤس کا انعقاد پرل کانٹینینٹل ہوٹل لاہور میں تمام کورونا ایس او پيز کو ملحوظِ خاطر رکھ کر کیا گیا جس میں شہر لاہور کے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر گروپ ڈائریکٹر گرانہ ڈاٹ کام فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ گالف فلوراز رہائش اور سرمایہ کاری کے لیے ایک بہترین پراجیکٹ ہے جس کی تعمیر کا آغاز پچھلے ہفتے کردیا گیا تھا اور اس پراجیکٹ کی تکمیل 2025 تک کی جائے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ گالف فلوراز ایک ایسا رہائشی منصوبہ ہے جس میں آسائش اور اُس کے لیے درکار لوازمات کا خاص خیال رکھا جائے گا۔
قدرتی نظاروں اور جدید آسائشوں کے اس امتزاج، جِسے گالفرز پیراڈائز اور قدرتی نروانہ بھی کہا جاتا ہے، میں 523 ہائی اینڈ کنڈومینیمز ہیں جو کہ اسے جڑواں شہروں کی سب سے بہترین ریزورٹ لیونگ کمیونیٹی بناتا ہے۔
گالف فلوراز پاکستان کا پہلا لگژری کنڈومنیم کمپلیکس ہے جس کا شمار ابھی سے ہی دنیا کے 20 بہترین لگژری ریزورٹ لیونگ کمیونیٹیز میں ہورہا ہے۔ اس کے ماسٹر پلان میں اسٹیٹ آف دی آرٹ فٹنس فیسلٹی، بچوں کے تفریحی پارکس، چہل قدمی اور جاگنگ کے ٹریکس، اسکائی گارڈن، ہیلی پیڈ اور ایک انفینٹی پول شامل ہیں۔ یہ کمپلیکس بحریہ گارڈن سٹی گالف کورس اور فلورا ہلز کے درمیان بنایا جا رہا ہے جس کا مقصد لوگوں کو پُر افزا اور پُر آسائش طرزِ زندگی سے روشناس کرانا ہے۔ اس پراجیکٹ کی تکمیل اپریل 2025 میں کی جائیگی۔
یہ سسٹنیبل ریزیڈینشل ریئل اسٹیٹ پراجیکٹ ہے جس میں سٹوڈیو، 2 اور 3 بیڈروم اپارٹمنٹس ہیں اور یہ گارڈن سٹی بحریہ ٹاؤن کی شاندار لوکیشن پر واقع ہے۔ اس تک ڈی ايچ اے، بحریہ ٹاؤن فیز فائیو، سیون اور ایٹ سے باآسانی پُہنچا جا سکتا ہے۔ یہ پراجیکٹ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سے منظور شدہ ہے۔
اس شاندار پراجیکٹ کے علاوہ امارات گروپ کے دیگر پراجیکٹس میں ایمیزون آؤٹ لیٹ مال، فلورنس گیلریا، امارات بلڈرز مال اور مال آف عریبیہ شامل ہیں، جو اسے مُلکی ریئل اسٹیٹ میں ایک نمایاں مقام دیتا ہے۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…