شیڈول بینکوں کے ڈیپازٹس اور سرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پر ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد: شیڈول بینکوں کے ڈیپازٹس، مختصرمدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق جولائی کے مہینے میں شیڈول بینکوں کی مالیاتی ترسیل کا حجم 22 کھرب 10 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو رواں سال جون کے مقابلے میں 3.1 فیصد کم اورگذشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 17.3 فیصد زیادہ ہے۔

رواں سال جون کے مہینے میں شیڈول بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 22 کھرب 81 ارب روپے اورگذشتہ سال جولائی میں 18 کھرب 83 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جولائی کے مہینے میں شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضہ جات کے حجم میں سالانہ بنیادوں پر22.3 فیصد اضافہ اور رواں سال جون کے مہینے کے مقابلے میں 0.3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جولائی میں شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 10 کھرب 85 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو رواں سال جون میں 10 کھرب 88 ارب روپے اورگذشتہ سال جولائی میں 8 کھرب 87 ارب روپے تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی میں شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری (اسٹاک) میں ماہانہ بنیادوں پر 1.1 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر24.9 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

رواں سال جولائی میں بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 17 کھرب 60 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو جون میں 17 کھرب 41 ارب روپے اورگذشتہ سال جولائی میں 14 کھرب 10 ارب روپے تھا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top